نام محبوب صدیقی اور خزاں تخلص ہے۔ پہلی جولائی ۱۹۳۰ء کو موضع چندائر، ضلع بلیا(یوپی) میں پیدا ہوئے۔ الہ آباد سے بی اے پاس کیا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔۱۹۵۲ء میں سی ایس پی کا امتحان دیا اور لاہور میں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر فائز ہوگئے۔ ترقی کرکے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے سے ۳۰؍ جون ۱۹۹۰ء کو ریٹائر ہوئے۔تمام عمر شادی نہیں کی۔ شاعری میں کسی سے اصلاح نہیں لی۔ ’’اکیلی بستیاں‘‘ اور ’’منزلِ صبح‘‘ کے نام سے ان کے شعری مجموعے شائع ہو چکے ہے۔ آپ کی وفات 4 دسمبر 2013 کو ہوئی۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:245